خضدار(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر میر اسراراللہ زہری و مزکری کابینہ نے سرکاری ملازمین کے پْرامن احتجاج پر لاٹھی چارج آنسو گیس اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے مطالبات آئینی قانونی اور بنیادی انسانی حقوق سے جڑے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں میں اضافہ جیسے مطالبات تسلیم کرنا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے اور سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی (عوامی) ملازمین کی جدوجہد کو ایک آئینی انسانی اور عوامی جدوجہد سمجھتی ہے اور ہر سطح پر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

