کوئٹہ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کلی شاہوزئی کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد بلال کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں