پاکستان ٹیلی ویژن ملکی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ادارہ ہے،فرحت عباس جنجوعہ

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل فرحت عباس جنجوعہ اور کوآرڈینیٹر فیڈرل منسٹر آفس پی ٹی وی سی سید عمیر علی نے کوئٹہ پی ٹی وی مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ مرکز سید فیہم شاہ نے انکو تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جسمیں پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فرحت عباس جنجوعہ اور کوآرڈینیٹر اید عمیر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ملکی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ادارہ ہے اور سب کو ملکر اسکی مزید ترقی اور اسکو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ذاتی طور پر اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی وی کالونی اور پی ٹی ریسٹ ہاوس کا بھی معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں