اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) جائزے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف جائزہ مشن نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ افتتاحی ملاقات میں وفد کا خیرمقدم کیا۔
آئی ایم ایف مشن کی سربراہی آئیوا پیٹرووا کر رہی ہیں، جو پاکستان کے چوتھے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی جائزے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔
مذاکرات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف پروگرام پر ہونے والی پیش رفت اور معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف مشن پروگرام کے تحت مقررہ اہداف پر پاکستان کی پیش رفت کا بھی جائزہ لے گا۔
مذاکرات میں معاشی پالیسیوں اور اصلاحات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تیسرے جائزے پر بھی بات چیت ہوگی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے ای ایف ایف جائزے کے مذاکرات اسلام آباد میں جاری رہیں گے۔

