ڈیرہ مراد جمالی،تیز رفتار مزدہ ٹرک کی ٹکر سے ماں جاں بحق،بیٹا شدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار مزدہ ٹرک کی ٹکر سے ماں جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی، پولیس کی فوری طورپر کاروائی مزدہ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پٹ فیڈر پل سے تھوڑے فاصلے پر تیز رفتار مزدہ ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں ماں مسماتہ رافتہ بی بی زوجہ عبدالستار موقع پر ہی ہلاک جبکہ اس کا بیٹا نور محمد شدیدزخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر محمد خان محمد حسنی فوری طورپر پولیس نفری کے ہمراہ جاے وقوع پر پہنچ گیے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزدہ ڈرائیور نصیر احمد کاکڑ کو حراست میں لیکر مزدہ ٹرک تحویل میں لے لی جبکہ زخمی اور مرنے والی خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا واقع کے بارے میں مزیذ تحقیقات صدر پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں