ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیر آباد میں چوری ڈکیتی رہزنی کی مختلف وارداتوں میں ٹریڈ یونین کے صدر کے بیٹے سے نقدی موبائل فونز خان کو ٹ میں ٹرانسفارمر چوری گوٹھ نثار سے ایک موٹر سائیکل چوری گوٹھ تگیہ سے دکان سے نقدی بیٹری چوری کر لی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب تمبو خان کوٹ تھانے کی حدود گوٹھ ازاد خان ملغانی مین چوروں نے ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے صحبت پور پولیس تھانہ ملک شہید محمد علی کی حدود گوٹھ تگیہ خان مین گزشتہ شب نا معلوم چور حفیظ اللہ نامی شخص کے دکان میں نقب لگا کر نقد رقم بیٹری ودیگر سبامان چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ میر حسن کی حدود گوٹھ نثار خان کھوسو میں گزشتہ شب نا معلوم چور ایوب کے گھر سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود گریڈ اسٹیشن کے سامنے دن دھاڑے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ٹریڈ یونین ڈیرہ مراد جمالی کے صدر میر جان مینگل کے بیٹے سے ہزارون روپے نقدی موبائل فون چھین کر رفوچکر ہو گئے۔

