سیوی: استاد قوم کی فکری، اخلاقی اور علمی تعمیر کا بنیادی ستون ہے، بیگم عظمت حسن بلوچ

سیوی(یو این اے) پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان کی صدر محترمہ بیگم عظمت حسن بلوچ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ استاد کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور علمی تعمیر کا بنیادی ستون ہوتا ہے، اساتذہ کی محنت ہی قوموں کے روشن مستقبل کی بنیاد بنتی ہے بیگم عظمت حسن بلوچ نے کہا کہ استاد محض کتابیں پڑھانے والا شخص نہیں بلکہ وہ رہنما ہے جو نئی نسل کو علم کے ساتھ شعور، کردار، اخلاق اور زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ ایک استاد کی محنت کا صلہ شاید فوری طور پر دکھائی نہ دے، لیکن اس کے تربیت یافتہ شاگرد جب معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں تو استاد کی محنت نسلوں تک اپنا اثر دکھاتی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کرنے والی قوموں نے ہمیشہ تعلیم اور اساتذہ کو بنیادی اہمیت دی ہے۔ مضبوط تعلیمی نظام، باصلاحیت اساتذہ اور باکردار طلبہ ہی ایک مضبوط، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں