وفاقی محتسب کے فیصلے پر سیوی کے شہری کو گیس کے بل میں ایک لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا ریلیف مل گیا

سیوی (نامہ نگار) وفاقی محتسب کے فیصلے پر سیوی کے شہری کو گیس کے بل میں ایک لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا ریلیف مل گیا، جسے عوامی حلقوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے غریب اور متاثرہ صارفین کے لیے اب تک کے بڑے ریلیف میں سے ایک قرار دیتے ہوئے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کے سیوی ریجنل دفتر میں شہریوں کی جانب سے گیس کے زائد اور غلط بلوں سمیت دیگر شکایات کے ازالے کے لیے رجوع کیا جا رہا ہے، جہاں شکایات کی سماعت کے بعد متعلقہ محکموں کو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں سیوی کے ایک رہائشی کو گیس کے بل میں ایک لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی جانب سے سیوی، نصیرآباد، کچھی اور دیگر علاقوں کے شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور ریلیف کی فراہمی قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے عام شہریوں کو اپنے جائز حقوق کے حصول میں مدد مل رہی ہے شہریوں نے وفاقی محتسب کے اعلیٰ حکام اور سیوی ریجنل دفتر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں غریب صارفین کو بھاری اور غیرضروری بلوں سے ریلیف ملنا ایک بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے کا یہ سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیوی سمیت نصیرآباد، کچھی اور دیگر دور دراز علاقوں کے متاثرہ شہری بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے آسانی سے رجوع کرسکیں عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی محتسب کا ادارہ آئندہ بھی شہریوں کو بروقت انصاف اور ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں