اسلام آباد (این این آئی)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12ارب 75کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی لاگت 7روپے 49پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی کیلئے ریفرنس لاگت 7روپے 39پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔نیپرا اتھارٹی 30 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

