الحمدللہ میرا فرزند عبدالباسط بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گیا،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ الحمدللہ میرا فرزند عبدالباسط بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گیااس مشکل وقت میں جن جن لوگوں نے میرے بیٹے کی تلاش میں کسی بھی مدد و دعا کا اہتمام کیا ان کا میں خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں خصوصاً وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازخان بگٹی، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور ایس ایس پی کورنگی کراچی،بلوچستان حکومت کے وزراء،ممبران بلوچستان اسمبلی,جماعت اسلامی و حق دو تحریک ودیگرپارٹیوں کے قائدین تمام کارکنان و ذمہ داران کا جنھوں نے اس مشکل وپریشانی میں مجھ سے مسلسل رابطے میں رہا اور مکمل تعاون کا اظہاربھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں