اوستہ محمد(این این آئی)صدر پولیس کی اہم کاروائی چھ من سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس جوکہ سندھ کے طرف اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ضلع اوستہ محمد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل امجد علی جمالی ایس ایچ او صدر منظوراحمد جمالی نے خفیہ اطلاع پر اہم کاروائی کرتے ہوئے جمعہ خان بروہی ساکن سانگھڑ سندھ کا رہائشی کو گرفتار کرلیا جو کہ منشیات کوئٹہ سے سندھ کے طرف لیکر جارہے تھے پولیس کے مطابق چھ من 10کلو چرس برآمد کرلیا اوستہ محمد صدر پولیس کی منشیات کے خلاف سب سے بڑی کاروائی ہے۔

