عالم اسلام اسرائیل اورامریکہ پر دباو ڈال کر فلسطینیوں پرمظالم بند کرائیں،عبدالستار شا ہ چشتی

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے ایران اسرائیل جنگ بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے ایران پرحملہ کی تمام عالم اسلام نے شدیدمذمت اوراس سے اسرائیل کی غنڈہ گردی قراردیااوراسرائیل کے ایران پرحملہ اعلی فوجی قیادت وایٹمی سائنسدانوں کونشانہ بنانابھی فلسطین غزہ پراسرائیل کی غنڈہ گردی ہی اصل اسباب تھے اورعالم اسلام کوبھی ہہی توقع تھاکہ جنگ بندی ہونے میں بھی سرفہرست فلسطین مسلہ اورغزہ کے محاصرہ مسلمانوں کی زبوں حالی سرفہرست ہوگی لیکن امریکہ ٹرمپ کی جانب سے ایران ایٹمی پلانٹ کونشانہ بنانے کے بعدراتوں رات حالات کے پلٹنے ٹرمپ جوقاتل بھی تھااورمصلح ثالث بھی بنااوراپنی جانب سے فلسطین غزہ کے مسلمانوں کی آزادی کی جنگ بندی میں کوئی شرط تذکرہ ہوئے بغیراسرائیل ایران میں جنگ بندی کیاعلان نے تمام اسلامی دنیاء میں شکوک وشہبات پیداکردئیے ہیں انھوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے عالم اسلام کے حکمران مظلوم فلسطینی مسلمانوں غزہ کے محصورعوام جوکئی ماہ سے بھوک افلاس سے زندہ لاشیں بن گئے اسرائیل امریکہ پردباوڈال کران مظلوم فلسطنیوں کیلئے آوازاٹھائیں اورانھیں اسرائیل کی بربریت سے نجات دلانے کیلئے آوازاٹھائیں اسرائیل کے ظلم وستم کوبندکرانے کیلئے کرداراداکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں