اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر بہترین کام کرنے پر وزیرخزانہ اور پوری معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد کہ انہوں نے بجٹ پر بہت اچھا کام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے، جنوبی وزیرستان مین ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

