ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرکے ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان کے بارڈر ایریا سے اغوا کیے گئے 3 سرکاری ملازمین کو بازیاب کرالیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا،3 خوارج زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان سے اغوا 3 سرکاری ملازمین بازیاب کو بازیاب کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کارروائی کی۔اس دوران فورسز سے جھڑپ میں ایک خارجی ہلاک، 3 زخمی ہوگئے، بازیابی کے بعد اکاؤنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔تینوں افراد کو ڈیرہ اسمعیل خان سے ٹانک آتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، بازیاب ہونے والوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عمران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں تعینات سپرنٹنڈنٹ نوید اور کلرک عنایت شامل تھے۔بازیابی کے بعد سپرنٹنڈنٹ نوید ظفر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جن کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے کو روانہ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں