کوئٹہ (این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر شکایت گزار کو بے نظیر کفالت پروگرام کی دو قسطوں کے پیسے دلوا دیئے گئے۔شکایت گزار خاتون نے کہا کہ ایک غریب گھرانے سے ہوں،پچھلے دو ماہ سے مجھے بے نظیر کفالت پروگرام کے پیسے نہیں دیے جا رہے تھے۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے وفاقی محتسب کو پیغام بھیجا کہ انہیں بے نظیر کفالت پروگرام کے پیسے دلوا دیں۔پیغام وفاقی محتسب کوئٹہ تک جیسے ہی پہنچا بروقت انکوائری کا آغاز کیا گیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ شکایت گزار خاتون کو پچھلی دو قسطوں کی دقم جلد از جلد ادا کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی شکایت گزار خاتون کو پچھلی دو قسطوں کی رقم 20,000 روپے دے دیئے گئے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر شکایت گزار خاتون نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گورنر بلوچستان کا شیرانی سانحہ پر اظہار افسوس
- دانہ سر میں نیو میختر ٹرانسپورٹ کمپنی کے حادثے کے بعد بلوچستان حکومت نے متعلقہ کمپنی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے کمپنی کا دفتر سیل کردیا
- معطل ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گڈانی انسپکٹر محمد قاسم کیخلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی باقاعدہ انکوائری کا حکم
- گوادرمیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی جانب سے فشریز کالونی اور دیگر سرکاری اراضی واگزار کرانے، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ماہی گیروں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز
- سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس (آج) طلب کرلیا
- بلوچستان، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد
- اس بیماری کو کیا کہیں
- ایران کیلئے آبنائے ہرمز اہم کیوں ہے؟
- لاہور میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں کی نشاندہی ؛ رجسٹریشن کیلئے 3 روز کی مہلت
- ’اینولا ہومز 3‘ ریلیز، ملی بوبی براؤن ایک نئے اور سنسنی خیز مشن کے ساتھ واپس

