فیڈریشن ایک طاقت ہے، بی ڈی اے سروس رولز میں گریڈ 18 پرموشن کوٹہ شامل کیا جائے: صدر نورخان کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن بی ڈی اے زون کا ایک اہم اجلاس جمعہ کو صوبائی صدر نورخان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری،اسلم کھیتران، بی ڈی اے کے صدر میر عارف بنگلزئی،یعقوب مندوخیل، سالم بلوچ،فرید بلوچ، سردار عبدالغنی قمبرانی، ملک حامد کاسی،سلیم شاہوانی، سراج جمالی، جہانگیر محمد حسنی،یاسر زہری، عمر ترین، یسین زرکون، سیف اللہ کاکڑ،ملک عصمت اللہ کاسی، تنویر،جہانزیب ہوار اوردیگرنے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اے ڈیپارٹمنٹ کے سروس رولز میں گریڈ 18یعنی ایکسیئن کی پرموشن کا کوٹہ مختص کیا جائے۔صوبائی صدر نورخان کاکڑ نے کہا کہ فیڈریشن ایک طاقت کا نام ہے لہذا آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں بی دی اے کے کنٹریکٹ ڈپلومہ انجینئرز کو انفرادی آرڈ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی نے کہا کہ بی ڈی اے کے چیئرمین جاویداحمد کے دور میں ڈپلومہ انجینئرز کی پرموشن اوردیگر مسائل حل ہوئے ہیں اس اجلاس کے توسط سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں یعقوب مندوخیل نے کہ کہ ڈائریکٹر پلاننگ حبیب ترین نے ہمارے بہت سے مسائل حل کئے ہیں جو ایک احسن اقدام ہے۔ فرید بلوچ،سردار غنی قمبرانی اور سالم بلوچ نے کہا کہ بی ڈی اے کے ڈپلومہ انجینئرز کو ایگزیکٹو الاونس دیا جائے اور ڈپلومہ انجینئرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ یا گیا کہ یکم جولائی کو ٹیکنیکل ونگ زون کا اجلاس میٹروپولیٹن کارپوریشن میں منعقدہوگا تمام ڈپلومہ انجینئرز اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں