کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام صارفین کو بجلی کے حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیاہے اور واضح کیاہے کہ اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے تمام ترتدابیر اختیار کی جائیں۔خاص طور پر بارش کے وقت بجلی کے کھمبوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں نیز صارفین اپنے بچوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ پیش نہ آئیں کیونکہ بجلی کسی کالحاظ نہیں کرتی لہٰذا غیر ضروری خوداعتمادی سے پرہیز کریں۔ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات کو چھونے سے گریز کیا جائے کیونکہ گیلے ہونے کی وجہ سے ان برقی آلات میں بسا اوقات برقی رو سرایت کرسکتی ہے۔ اسی طرح گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں اور بجلی کی ناقص گھریلو وائرینگ کی طرف خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ننگی تاروں کوجلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اورمحفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں۔ کیسکونے تمام صارفین پرزور دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ گیلے ہاتھوں، گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے پنکھوں کے سوئچ تار اوردیگر برقی آلات کو ہر گزہاتھ مت لگائیں اوربجلی آلات کو بچوں کی رسائی سے دوررکھیں کیونکہ زراسی توجہ اوراحتیاط سے بہت سے حادثات سے بچاجاسکتاہے۔ پانی کی موٹروں، کپڑے دھونے کی مشین/سلائی مشین اور پنکھے وقتاً فوقتاًماہر الیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں۔ عام طورپر مشاہدہ ہے کہ بچے خاص طورپر ان برقی آلات کو پکڑنے اور چھونے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ جان لیوا حادثے کا باعث بن جانتے ہیں اور ذرا سی لا پر وائی کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے یا اس لا پر وائی کی وجہ سے کچھ لوگ مستقل معذور ہوجاتے ہیں جس کامداوا عمربھر نہیں ہوسکتا۔ لہذا کیسکو اپنے تمام صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیئے ہمیشہ احتیاط کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بلوچستان میں انسدادِ پولیو کی سات روزہ مہم (آج) سے شروع ہوگی، تمام انتظامات مکمل
- سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی، معاشی استحکام اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سیدال خان ناصر
- بلوچستان،موسم سرد ہوتے ہی گیس پریشرکم، پائپ لائنوں میں گیس کی بجائے ہوا آنے لگی
- ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لورالائی انجینئر حافظ الطاف احمد جعفر انتقال کرگئے
- رانا مشہود کا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبے کا اعلان
- بلوچستان میں میگا منصوبوں کے ساتھ فوری عوامی ریلیف کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے،سینیٹر عبد القادر
- حسن پیر ساکران میں پیپلز پارٹی کا گرینڈ شمولیتی جلسہ، سینکڑوں معززین کی شمولیت
- افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہمی کے ہوشربا شواہد سامنے آ گئے
- بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ
- یورپی شہر لیون میں احتجاج کے دوران اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرِ آتش، ویڈیو

