کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کوئٹہ شہر کے قلب سے 7 ماہ قبل ایک معصوم بچے معصوم خان کاکڑ کی دن دھاڑے اغواء اور کامیابی سے کمین گاہ تک پہنچادیا جانا اور حکومت کی اس کو برآمد کرنے سے بے بسی یہ ساری علامات شہر میں بالعموم و صوبے بھر میں بالخصوص حکومت کی کمزور گرفت کی علامت ہیں اس اندوھناک واقعے کے بعد آج انکی میت کی شناخت کے بعد اس کی تشدد لاش کی اطلاع ان کے ورثاء تک پہنچانا ایک کہرام و قیامت صغراء برپا کرنے کی مانند ہے حکومت و انتظامیہ اس اور ایسے تمام لاقانونیت کے واقعات سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی ایسی ناکام حکومت کو صوبے کے دو تھائی بجٹ ساڑھے 666 ارب روپے شیر مادر کے طور پر حوالے کرنا لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے کی بجائے ان کے چراغ گْل کرنے کا باعث بن رہی ہیں ایسی حکومتوں کا وجود عوام پر بوجھ و پریشانیوں میں اضافے کا سبب ہے ہم مصور کاکڑ شہید کے ورثاء سے ہمدردی و حکومت کی مذمت و اس میں ملوث ملزموں کو جلد یا بدیر قانون کے شکنجے میں لانے اور کیفر کردار پہنچانے کے لئے موثر اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

