چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ میر شیر احمد کرد سے ایمپلائز یونین کے صدر میر عبدالستا ر مینگل کی ملاقات

کوئٹہ(این این آئی)مارکیٹ کمیٹی ایمپلائز یونین کے صدر میر عبد الستار مینگل جنرل سیکرٹری جمیل احمد،بختیاراحمد، منور احمد، عبد السلام، سلیم بلوچ ودیگر نے جمعہ کے روز چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ میر شیر احمد کرد، ڈپٹی ڈائریکٹر نور احمد بلوچ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نذیر احمد پانیزئی سے ملاقات کی، اس موقع پر میر عبدالستار مینگل اور ان کے وفد نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو کنٹریکٹ ملازمین کو درپیش مسائل اور دفتر سے متعلقہ دیگر امور پر تبادلہ کیا، وفد نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے کوششوں کو خوب سراہا اور کہا کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے کوششوں کی بدولت مارکیٹ ایمپلائز کے تنخواہوں میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا اور انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کو بہت جلد حکومت بلوچستان کے اعلان کر دہ ویج پالیسی کے مطابق تنخواہوں میں مزید اضافے کیلئے بھی سنجیدہ کوششیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں