پاکستان کے ا ندر جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے،امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ

لورالائی(این این آئی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ لورالائی کے تنظیمی دورے کے دوران تعمیرنوہائی سکول لورالائی کا دورہ تعمیر نو سکول پہنچنے پرپرنسپل عبد الرازق درانی اور دیگر اساتذہ کرام اور طلباء نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا پر تپاک استقبال کیا مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے تعمیر نو بوائز ہائی سکول اور تعمیر نو گرلز ہائی سکول کے کلاسز کا جائزہ لیاطلباء اور طالبات کے مسائل سنیں اور سکول انتظامیہ کو سختی سے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی دریں اثنا امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے پرنسپل آفس میں سکول کے اساتذہ اور دیگر انتظامی سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے ا ندر جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف تحریک جاری رکھیں گے ہم دینی اورعصری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں امیر طبقے اور مڈل کلاس میں تفریق کا خاتمہ کیے بغیر ہم ایک فلاحی مملکت قائم نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف امیروں کا ملک نہیں ملک کے قیام میں سب سے بڑی قربانی غریب طبقے نے دی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ای?ن و قانون کی عملی بالادستی چاہتی ہے ہم ملک میں عدل و انصاف اور سب کیلئے برابری کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ہم ملک کے موجودہ نظام کا خاتمہ کرکے رہے گے اج ملک ہماری اسمبلیاں عوام کی منتخب کردہ نہیں بلکہ یہ فارم 47 کے تحت وجود میں آئیں جو کہ عوامی مفادات کے بجائے صرف اپنے مفادات کیلئے کام میں مصروف ہیں ہم ملک میں کرپشن کو ہمیشہ بے نقا ب کرتے رہے گے اس ناسور نے ملک کو دیمک کی طرع نقصان پہنچایا ہے جماعت اسلامی ملک میں فارم 45 کے تحت منتخب عوامی نمائندوں کو تسلیم کرتی ہے انھیں موقع دیا جائے ملک میں بے روزگاری کا راج ہے عوام کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گذار نے پر مجبور ہیں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں بجٹ عوام کی ترجمانی نہیں کرتا بجٹ کو عوام کے امنگوں کا ترجمان ہونا چاہیے ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور گرفتار ملازمین کو فوری رہائی دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں