کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ڈویژن بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

سیوی(نامہ نگار)کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ڈویژن بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور مہم کے آغاز میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر عرفان اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوی ڈویژن کے تینوں اضلاع سیوی، کچھی اور ساؤتھ ڈیرہ بگٹی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم ڈویژن کی 64 یونین کونسلز میں جاری رہے گی، جس کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے اس موقع پر علمائے کرام، قبائلی معتبرین، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی فریضہ ہے۔کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت اور مؤثر انداز میں فرائض کی انجام دہی کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاکہ تمام علاقوں میں مہم کو بلا تعطل جاری رکھتے ہوئے مقررہ ہدف حاصل کیا جا سکے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق پولیو سے پاک بلوچستان اور صحت مند مستقبل کی تشکیل کے لیے انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں