کوئٹہ (این این آئی) انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان، نے طویل عرصے سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر رہنے والے محکمہ کے 10 ملازمین کے خلاف مؤثر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔اس سلسلے میں تمام قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرنے کے بعد، بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ، 2011 (Balochistan Employees Efficiency and Discipline Act, 2011) کے تحت مورخہ 30 اکتوبر 2026 کو مذکورہ ملازمین کی برطرفی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان، نے واضح کیا کہ محکمہ میں نظم و ضبط، باقاعدہ حاضری اور سرکاری فرائض کی بروقت و مؤثر انجام دہی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض منصبی میں غفلت، غیر مجاز غیر حاضری اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

