ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ملزمان فرار پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں صدورہ خان بگٹی اور ارسلان خان بگٹی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشون کو اپنی تحویل مین لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیں جہان ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس حکام کے مطابق واقعہ مبینہ طورپر رشتے کا تنازعہ بتایا جارہا ہے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

