صارفین نے بائنانس سے 3 ارب ڈالر سے زائد نکال لیے

صارفین نے دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم بائنانس سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اتوار کے روز تقریباً 3 ارب 64 کروڑ ڈالر کی رقم نکال لی۔

رپورٹ کے مطابق بائنانس نے سائبر حملے کے باعث اپنی تمام کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ اس حملے میں 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے۔

آپریشنز کی بحالی کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے فنڈز پلیٹ فارم سے منتقل کرنا شروع کر دیے جس کے نتیجے میں صرف ایک روز کے دوران 3.4 ارب ڈالر کی رقم نکلوائی گئی۔

بی بی سی کے مطابق بائنانس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ یکم نومبر کو گرینیج معیاری وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ تک صارفین نے 4 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی رقم نکلوائی جبکہ اسی دوران 1 ارب 10 لاکھ ڈالر کے ڈپازٹس جمع کرائے گئے جس کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب 64 کروڑ ڈالر کے خالص فنڈز پلیٹ فارم سے باہر منتقل ہوئے۔

بائنانس کے مطابق رقم نکلوانے کے عمل میں ابتدا میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ بعد ازاں اس میں کمی آئی اور اب صورتحال توقعات کے مطابق مستحکم ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں