سیکیورٹی تھریٹ، امیتابھ بچن کا مداحوں سے ملنے کیلئے بلٹ پروف گلاس کا استعمال

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے گھر کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی کے باوجود اتوار کو مداحوں سے ملاقات کی روایت برقرار رکھی، تاہم اس بار سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن گزشتہ 42 برس سے ہر اتوار ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کے باہر مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

یکم نومبر کو بھی اداکار بلٹ پروف شیلڈ کے پیچھے کھڑے ہو کر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے نظر آئے جبکہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی والد کے ساتھ موجود رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے ممبئی پولیس کو ایک ای میل کے ذریعے امیتابھ بچن کی رہائش گاہ سے متعلق مبینہ بم کی دھمکی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھمکی میں اداکار کے کس بنگلے کا ذکر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں