ڈیرہ مراد جمالی ٹیچنگ ہسپتال میں رکھی نوجوان کی لاش ورثاء نہ ملنے پر مقامی قبرستان میں امانتا دفنا دی گئی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی ٹیچنگ ہسپتال میں رکھی نوجوان کی لاش ورثاء نہ ملنے پر مقامی قبرستان میں امانتا دفنا دی گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ منگولی کی حدود نوحکانی پل کے قریب نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش پولیس کو ملی تھی جس کو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں رکھ دی گئی تاہم ورثاء نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے کفن و غسل دینے اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد لاش کو لعل شاہ قبرستان میں امانتا دفنا دیا گیا اس موقع پر منگولی پولیس بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں