فلیجی،مسلح افراد کا سکول ٹیچر کے گھر دھاوا،اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی،گھریلو سامان لوٹ کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) فلیجی کے علاقے میں مسلح افراد کا سکول ٹیچر کے گھر دھاوا اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمالی بناکر لاکھوں روپے نقدی گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق چھتر کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود کورار میں نا معلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ٹیچر عبدالنبی کورار کے گھر داخل ہوکر اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمالی بنا کر لاکھوں روپے نقدی زیورات و گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور مذید تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں