کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و فوکل پرسن سید اقبال شاہ اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیات خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پارٹی کارکنان کے امور سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے کی متوازن ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنان اور عہدیدار ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز و مشاورت کو انتظامی امور اورعوامی خدمت کے عمل میں خاص اہمیت دی جائے گی۔اس موقع پر سید اقبال شاہ اور حیات خان اچکزئی نے صوبے میں گڈ گورننس کے قیام اور عوام کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اقدامات کو سراہا۔

