ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی کے علاقے مولوی میں مبینہ اراضیات کے تنازعے پر گزشتہ دو روز سے جاری فائرنگ میں ایک خاتون سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و حراس کی فضاء قائم مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے مولوی میں گزشتہ دو روز سے ایک قبیلے کے دو گروپ کے درمیان زرعی اراضیات کے تنازعے پر جاری فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و حراس پایا جارہا ہے پولیس حکام کے مطابق پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور حالات پر قابو پاکر مذید تحقیقات شروع کردی ہے۔

