چین کی معروف کمپنی بی وائی ڈی کی لگژری الیکٹرک ہائپرکار ’یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم‘ نے دنیا کی تیز ترین پروڈکشن کار ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گاڑی نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں یکم نومبر 2026 کو 503.17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار حاصل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
اس ریکارڈ ساز ڈرائیو کے دوران گاڑی کی ڈرائیونگ کے فرائض معروف ریسنگ ڈرائیور مارک باسنگ نے انجام دیے۔
اس کامیابی کے ساتھ یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم نہ صرف دنیا کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی بلکہ مجموعی طور پر تیز ترین پروڈکشن کار بھی بن گئی ہے۔
گاڑی نے اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر رفتار کے نئے سنگ میل عبور کیے تھے اور ستمبر 2025 میں اس کی رفتار 496.22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریکارڈ بنانے والی گاڑی میں استعمال ہونے والے گیٹی ٹائرز نے بھی دنیا کے تیز ترین الیکٹرک اور روڈ کار ٹائر کا اعزاز حاصل کیا۔

