ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ڈاکووں نے دو نوجوانوں سے اسلحے کے زور پر تین لاکھ روپے نقدی ایک تولہ سونا موٹر سائیکل دو قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف متاثرہ افراد اور برادری کا شدید احتجاج پولیس تھانے کا گھیرااو کر لیا ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ روز نا معلوم مسلح ڈاکو گن پر لہڑی قبیلے کے دو افراد واحد بخش لہڑی اور اسد اللہ لہڑی سے تین لاکھ روپے کیش ایک تولہ سونا اور موٹر سائیکل دو موبائل فونز ودیگر سامان چھینکر فرار ہو گئے واقعے کے خلاف لہڑی برادری کے سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گیے تھانے کے سامنے دھرنا اور روڈ بلاک کردی پولیس کے خلافء سخت نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے پولیس کو دو روز کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ دو روز میں واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور نقدی سونا موٹر سائیکل ودیگر سامان برامد نہ کیا گیا تو سخت احتجاج ہوگا

