بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،آج بحیثیت گورنر کئی باتیں نہیں کرسکتا،جب گورنر نہیں ہوں گا تو کھل کرتبصرہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں