جدید آئی ٹی لیب کے قیام سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے،سردار کوہیار خان ڈومکی

بختیار آباد ڈومکی (این این آئی)صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بختیار آباد ڈومکی میں جدید آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر میر سیف اللہ خان ڈومکی، ایم ایس سبی ڈاکٹر جہانزیب گشکوری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی لغاری، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سعید احمد سیلاچی، یوسی چیئرمین بختیار آباد اکبر سولنگی ہیڈ ماسٹر حاجی خان اور نبی بخش ڈومکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ جدید آئی ٹی لیب کے قیام سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ آج کے دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی اور آئی ٹی علوم سے آگاہی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں