کوہلو(این این آئی) کوہلو شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے مگر میونسپل کمیٹی فعال نہیں ہوسکا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں میونسپل کمیٹی کی غیر فعالی اور عدم دلچسپی سے شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ہر طرف گندگی اور تعفن پھیل رہا ہے جس سے خدشہ ہے کہ شہرمیں شہریوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجائیں گے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے کچرا نہیں اٹھایا جارہا ہے جبکہ اگر میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں آتے بھی ہیں تو صرف شہر کے مرکزی چوک و سڑکوں کی صفائی کرکے چلے جاتے ہیں مگر شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں میر شوکت مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،مدینہ کالونی،مری محلہ،مری کالونی،پیپلز کالونی،میر محبت خان مارکیٹ،افضل مارکیٹ،مری بازار،سمیت دیگر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور یہ کچرا گزشتہ کئی ایک سال سے صاف نہیں کیا گیا ہے کچرا و گندگی پڑا رہنے اور مون سون میں بارشوں سے کئی ہفتوں تک پانی کھڑا رہنے سے شہریوں کے لئے جینا محال ہوگیا ہے شہریوں نے مزید بتایا کہ نالیوں کی عدم صفائی اور سیوریج سسٹم بند ہونے سے اکثر بیشتر معمولی بارش سے پانی ان کے گھروں کے اندر داخل ہوجاتا ہے جس سے ان کے قیمتی سامان خراب ہوجاتے ہیں جبکہ گندا پانی و گندگی سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے جس سے مقامی رہائشی افراد ملیریا میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے کمشنر سبی ڈویژن،کماندنٹ میوند رائفل اور ڈپٹی کمشنر کوہلوسے فوری نوٹس لیکر بنیادی مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

