صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا) پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی کامیاب کارروائی میں ملزم کو غیر قانونی اسلحہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج عاصم خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی صحبت پور فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائر ذیشان علی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صحبت پور عابد حسین بگٹی زیرنگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی سب انسپکٹر عبدالباقی کھوسہ نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر محمد نواز کھوسہ ودیگر ملازمان پولیس کیساتھ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم 01 مختیارعرف چوری ولد غلام حیدر قوم کھوسہ
2- ممتاز ولد محمد رمضان کھوسہ کو بغیر لائسنس 2 عدد TTپسٹل 4 میگزین بمعہ 30 زندہ گولیاں کیساتھ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائی عمل میں لائی جاری ہے۔

