بلوچستان سلیکشن پروموشن بورڈ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے آفیسروں کے پروموشن کیسز التواء کا شکار

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری سے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسروں نے ملاقات کی اور انہیں سلیکشن پروموشن بورڈ کی میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے پروموشن کے کیسز التواء کا شکار ہونے سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری نے بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان اور بورڈ کے تمام ممبران سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان سلیکشن پروموشن بورڈ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے آفیسروں کے پروموشن کیسز التواء کا شکار ہیں پروموشن بورڈ کا اجلاس کافی عرصے سے نہیں ہوا ہے اس لئے بلوچستان کے ملازمین میں مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے اور کئی سالوں سے انتظارمیں بیٹھے ہوئے آفیسروں کے پرموشن نہیں ہوسکے ہیں لہذا چیف سیکرٹری بلوچستان اور بورڈ کے ممبران سے اپیل کرتے ہیں کہ پروموشن بورڈ کا اجلاس جلد از جلد منعقد کیا جائے تاکہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے آفیسروں کو پروموشن مل سکے اوران میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں