کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نیتجے میں چند مکانات گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکوں سے سینکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صبح تین بج کر 24 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ پانچ تھی۔ اس کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی جبکہ صبح ساڑھے سات بجے دوبارہ 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز موسیٰ خیال سے 56 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جھٹکے محسوس کیے جانے کے فوراً بعد ضلع کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا گیا اور کچھ علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کی چاردیواری بھی منہدم ہو گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے تقریباً 30 سیکنڈ تک جاری رہے۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کی طرف امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ نقصان کا مکمل اندازہ لگایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل بلال شبیر نے بتایا کہ زلزلے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سینکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمیہ لگانے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔‘قریبی ضلع بارکھان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گورنر بلوچستان کا شیرانی سانحہ پر اظہار افسوس
- دانہ سر میں نیو میختر ٹرانسپورٹ کمپنی کے حادثے کے بعد بلوچستان حکومت نے متعلقہ کمپنی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے کمپنی کا دفتر سیل کردیا
- معطل ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گڈانی انسپکٹر محمد قاسم کیخلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی باقاعدہ انکوائری کا حکم
- گوادرمیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی جانب سے فشریز کالونی اور دیگر سرکاری اراضی واگزار کرانے، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ماہی گیروں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز
- سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس (آج) طلب کرلیا
- بلوچستان، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد
- اس بیماری کو کیا کہیں
- ایران کیلئے آبنائے ہرمز اہم کیوں ہے؟
- لاہور میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں کی نشاندہی ؛ رجسٹریشن کیلئے 3 روز کی مہلت
- ’اینولا ہومز 3‘ ریلیز، ملی بوبی براؤن ایک نئے اور سنسنی خیز مشن کے ساتھ واپس

