کوئٹہ(این این آئی)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں زلزلے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں زلزلے سے مختلف مقامات پر 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچانقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ابتدائی کارروائی شروع کردی گئی ہے حتمی رپورٹ آنے پر نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

