مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سیجان چھڑانی ہوگی، حافظ نعیم الرحمن

کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مخصوص طبقہ ملک پرمسلط ہے،ان سے جان چھڑانی ہوگی،آئوہمارے ساتھ ملکرسیاسی مزاحمت کے کلچر کو آگے بڑھائو، جاگیردار،سردار،وڈیرے ہمارا خون چوس رہے ہیں، پورے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرنی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مارشل لا، ہائبرڈ نظام، نام نہاد جمہوریت ہو تو یہی لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اکثریت جماعت اسلامی کوملی اورپھر کس نے میئر کو قابض کیا، قابض، ڈاکو، کرپٹ،معدنیات کا کاروبارکرنیوالے لوگ ہی آپ کوکیوں پسند ہی ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ملک میں مایوسی ہے، بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کے نوجوان ہیں، بلوچستان کے لوگوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چمن،تفتان بارڈربند کرنے سے تجارت بند ہے، ایک مخصوص طبقہ ملک پرمسلط ہے،ان سے جان چھڑانی ہوگی،جمہوری اورسیاسی حق سے دستبردارنہیں ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ ظلم،جبراوربدامنی کے اندھیرے میں امید کے چراغ جلائیں گے، بلوچستان کے نوجوان کوتعلیم،روزگاراورامن چاہیے،نظام سے مایوس ہونیوالوں کوکہتا ہوں اپنی زندگیوں کوبرباد مت کرو۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئوہمارے ساتھ ملکرسیاسی مزاحمت کے کلچر کو آگے بڑھائو، جاگیردار،سردار،وڈیرے ہمارا خون چوس رہے ہیں، پورے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں