وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار فوزیہ کا بلاک شدہ شناختی کارڈ بحال کروا دیا گیا

کوئٹہ : وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار فوزیہ کا بلاک شدہ شناختی کارڈ بحال کروا دیا گیا۔درخواست گزار فوزیہ نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بغیر کی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار نادرا دفتر کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اور کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر تمام ریکارڈ بھی چیک کروایا لیکن ان کا شناختی کارڈ بحال نہ ہو سکا۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار فوزیہ کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں