کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، سردار عمر خان گورگیج

کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر سردار عمر خان گورگیج سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما حاجی خان محمد بڑیچ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی وفد نیں ثناء اللہ جتگ،حاجی اختر بلوچ اوردیگر شامل تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال،پارٹی تنظیم سازی،آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اس بات پراتفاق کیا گیا کہ صوبے بھر میں ملکر پارٹی کو گراس روٹ لیول پر فعال اور منظم بنایا جائے گا اور کارکنوں سمیت عوام سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کے جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر سردار عمر گورگیج نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داریاں دیں ہیں انشاء اللہ انہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی تنظیم مکمل ہوچکی ہے اور اب جلد ہی صوبائی کابینہ صوبے بھر کا دورہ کرکے پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے کیلئے کام شروع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں