وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہارافسوس

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی اور جمہوری اقدار کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حسین نقی کے انتقال سے صحافت ایک بااصول، کہنہ مشق اور مدبر صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد کی اور صحافت میں اپنی پیشہ ورانہ دیانت داری اور اصولی مؤقف کے باعث ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حسین نقی کی صحافتی خدمات اور آزادی اظہار کے لیے ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ اور صحافتی برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں