صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا) صحبت پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایس ایچ او سٹی صحبت پور سب انسپکٹر منٹھار علی ہانبھی پر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار امان اللہ بھنگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی صحبت پور منٹھار علی ہانبھی قیدی کو عدالت میں پیشی کے لیے ڈیرہ اللّٰہ یار لے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر نامعلوم افراد افراد نے فائرنگ کرکے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امان اللّٰہ بھنگر زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او محفوظ رہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے

