صحبت پور (نامہ نگار) صحبت پور کے علاقے تحصیل فرید آباد کے تھانہ شہید ملک محمد علی کے حدود میں پولیس سو گئی چور جاگ گئے گزشتہ رات گوٹھ تگیہ خان کھوسہ میں یوسی روپا کے وائس چیئرمین حاجی اعجاز احمد کھوسہ کے گھر سے چوروں نے 2 موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر برادری کے افراد گوٹھ تگیہ خان کھوسہ پہنچ گئے اس موقع پر برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ تھانہ شہید ملک محمد علی پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے آئے روز چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ یوتا جارہا ہے یوسی وائس چیئرمین حاجی اعجاز احمد کھوسہ کے گھر کے اندر گھس کر چوری کرنا چادر اور چار دیواری پامال کرنے کے مترادف ہے انہوں نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج ،ایس پی صحبت پور سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیکر چوروں کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کیئے جائیں۔

