لسبیلہ میں گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی، 1140 پڑیاں اور 2 درجن جیم تلف

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر SHO لاکھڑا جان محمد جاموٹ کی مضر صحت گٹکا/ماوا کے خلاف کارروائی 1140 پڑیاں گٹکا ماوا اور دو (2) درجن جیم نزر آتش، ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں مضر صحت گٹکا/ ماوا کی فروخت و استعمال کے حوالے سے عوامی شکایات پر شکایات کے ازالہ کے لیے SSP لسبیلہ عاطف امیر نے تمام SHOs کو گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی کی بابت خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ آج ایس۔ایس۔پی لسبیلہ کے احکامات کی روشنی میں SHO لاکھڑا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ لاکھڑا شہر کی مختلف کیبنوں ، دکانوں پر چھاپہ مار کر مضر صحت گٹکا/ ماوا کی 1140 پڑیاں اور دو(2) درجن جیم برآمد کیا۔ برآمد شدہ مضر صحت ماوا/گٹکا اور جیم کو پولیس نے نزر آتش/تلف کردیا اور SHO لاکھڑا نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے تمام کیبن و دکان مالکان کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ اس قسم کی حرکت میں ملوث پائے گئے تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں