ڈپٹی سپیکرسے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف اضلاع کی خواتین کی ملاقات

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ سے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف اضلاع کی خواتین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل، تنظیمی امور اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور مکمل یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گی۔ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اور میں خود ایک خاتون ہونے کے ناطے ان مشکلات کو بہتر طور پر سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو قیادت کے مواقع فراہم کیے ہیں، اور ہم اس مشن کو مزید آگے لے کر جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں