پاک ایران بارڈر سے منسلک راجے گذر کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے

نوکنڈی (این این آئی) پاک ایران بارڈر سے منسلک راجے گذر کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہو چکے ہیں اور نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایرانی حکام نے راجے گذر کو تمام کاروباری سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا تھا اب جنگ کا ماحول تھم چکا ہے لیکن راجے گذر پر کاروباری سرگرمیاں تاحال بحال نہ ہو سکیں راجے گذر پر نوکنڈی، دالبندین، چاغی اور تالاپ کے لوگ ہر ماہ ایک مرتبہ ٹوکن انٹریوں کے ذریعے ایران سے ڈیزل لے آتے تھے یہ سلسلہ بند ہونے سے ہزاروں مقامی افراد کا ذریعہ معاش ختم ہو گیا ہے اکثر خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کئی گھروں میں فاقہ کی نوبت آ چکی ہے کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی روزمرہ زندگی مکمل طور پر متاثر ہو چکی ہے۔حکومتی سطح پر راجے گذر کی بحالی کے لیے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گذر کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ روزگار کا پہیہ دوبارہ چل جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں