لسبیلہ: ہندو نوجوان کو ہراساں کرنے والے دو پولیس اہلکار برخاست، ایس ایس پی کا فوری ایکشن

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)ہندو نوجوان کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار، اور ایک پرائیوٹ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کا سخت ایکشن دونوں پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست کردیا لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ کے اس قدام کو سراہا ہے گزشتہ روز دو پولیس کانسٹیبلز کی جانب سے ایک ہندو نوجوان گوتھم داس کو ٹی ٹی پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے برخاست کر دیاتفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل محمد رضوان (C499) اور امان اللہ (C639) کو انکوائری کے بعد سنگین الزامات ثابت ہونے پر پولیس فورس سے فارغ کر دیا گیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ نے اس انکوائری کے لیے سینئر پولیس آفیسر حاصل خان کو مقرر کیا تھا، جنہوں نے صاف و شفاف طریقے سے تفتیش مکمل کی اور جبکہ ان پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک پرائیوٹ شخص توقیر کو بھی حراست میں لیا ہے ایس ایس پی عاطف امیر کے اس اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف اسی طرح کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں