لسبیلہ: لاکھڑا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام شدید پریشان

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) لاکھڑا میں بجلی کا نظام درہم برہم، عوام بے حال لاکھڑا میں بجلی کی بندش معمول بن چکا ہے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاکھڑا کی عوام کو مکمل طور پر کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہےشدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ کاروبار، اور روزمرہ سرگرمیاں بھی مفلوج ہو چکی ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور لاکھڑا میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں