لسبیلہ(بیوروچیف) پولیس اہلکاروں کی ہندو نوجوان کو اسلحہ دکھا کر دھمکانے کی شدید مذمت، مولابخش خاصخیلی کا سخت ردعمل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ضلعی رہنما مولابخش خاصخیلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ہندو نوجوان کو ٹی ٹی پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دینا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہےانہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے، نہ کہ کسی کو دھمکانا یا ہراساں کرنا۔ ہندو برادری صدیوں سے ہمارے ساتھ بھائی چارے کے ماحول میں زندگی گزار رہی ہے اور ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابلِ قبول ہےمولابخش خاصخیلی نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی وردی میں غنڈہ گردی کرنے والے ان اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی پولیس اہلکار ایسے اقدام سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو۔ انہوں نے ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

